منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور شاہکارتیار کر لیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنیوالی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے ، نیا ڈرون طیارہ فضاء میں 15 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جوترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔’’15سے 20سال کی ریسرچ کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منفرد طیارے کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تیار کیا جائے گا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ صابری خان نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والے اس شاہکار ڈرون طیارے کوکراچی میں جاری دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیا ز 2016ء میں ڈسپلے کیلئے رکھا گیا ہے۔ طیارہ بغیر کسی وقفے کے 15 گھنٹوں تک پرواز کر سکتا ہے اور رات کے اوقات میں بھی پرواز کے قابل ہے جو اس کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہے جبکہ یہ خوبیاں اس قسم کے کسی دوسرے نظام میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جدید ڈرون طیارے کی قیمت 4X4کی جیپ کی مالیت سے زیادہ نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ تیر نما شکل والا ڈرون طیارہ فضائی نگرانی میں ایک نیا اور انقلابی کانسپٹ ہے جس کے پر موڑ ے اور فولڈ بھی کئے جا سکتے ہیں جبکہ اسے کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور 20فٹ کے کنٹینر میں بھی پیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی اس قسم کا فوجی اور سولین نگرانی کے نظام کو دنیا بھر میں برآمد کرتی ہے جن میں مغربی ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…