پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

موبائل صارفین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری ۔۔۔ اہم ملک نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جس سے اس کی ذیلی سیلولر موبائل فون کمپنی زونگ کی پاکستان میں صرف فورجی کی مد میں مجموعی سرمایہ کاری300 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق زونگ نے اکتوبر 2016 میں23.2 فیصد کے اضافے سے 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ کمپنی کے مطابق سال 2015 کے اسی مہینے کے مقابلے میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیرمعمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق رواں سال اگست میں زونگ کے فور جی صارفین کی تعداد 9 لاکھ تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور کمپنی کو توقع ہے کہ بہت جلد اس کے فور جی صارفین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی جو پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گی۔کمپنی نے سال 2016 کے لیے فور جی رول آؤٹ سائٹ پلان کے تحت مقرر ہ ہدف 3 ماہ پہلے ہی حاصل کر لیاتھا، اس اضافے سے کمپنی کی فور جی سائٹس کی مجموعی تعداد 6ہزار ہو جائے گی جس سے زونگ پاکستان کی سب سے بڑی، وسیع اور تیز ترین فور جی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی بن جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…