دو سال کی محنت کے بعد فیس بک نے دنیا بھر کےملازمین کو بڑی خوشخبری سناد ی

11  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دو سال کی آزمائش کے بعد آخرکار فیس بک نے اپنے دفتری ورژن کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے مماثلت رکھتا ہے جسے روزانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں۔تاہم فیس بک ایٹ ورک کو دفتر میں کام کرنے والے افراد ایک نیٹ ورک کے طور پر استعمال کرسکیں گے جبکہ فیس بک اداروں سے اس کی فیس لے گی۔فیس بک ایٹ ورک کو استعمال کرنے کی صورت میں فی فرد یہ کمپنی ایک سے تین ڈالرز لے گی اور اسے توقع ہے کہ یہ جلد اس کے لیے اربوں ڈالرز کی آمدنی کا ذریعہ بنے گی۔اس میں تمام فیچرز جیسے نیوز فیڈ اور تصاویر وغیرہ فیس بک جیسے ہی ہیں تاہم اس کا رنگ نیلے کی بجائے سفید ہوگا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پر وقت گزاری کے دوران اگر باس آپ کو دیکھ بھی لے تو بھی اسے دفتری امور کا ہی حصہ سمجھے گا۔اس کی آزمائش فیس بک نے گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا کے چند بڑے اداروں میں کی ہے، یہ ڈیسک ٹاپ ورڑن سمیت موبائل فون اپلیکشن کی صورت میں بھی دستیاب ہوگی۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ‘فیس بک ایٹ ورک’ کے فیچر کے ذریعے لوگوں کا دفتری کام زیادہ موثر طریقے سے ہوسکے گا، فیس بک کے ملازمین اسے کافی عرصے سے استعمال کررہے ہیں تاہم اب اسے پوری دنیا میں متعارف کروایا جارہا ہے۔جبکہ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ تقریباً اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے مماثلت رکھتا ہے جسے روزانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں۔تاہم فیس بک ایٹ ورک کو دفتر میں کام کرنے والے افراد ایک نیٹ ورک کے طور پر استعمال کرسکیں گے جبکہ فیس بک اداروں سے اس کی فیس لے گی،افادیت اور دفتر میں فیس بک پر وقت گزارنا بے شک متضاد الفاظ لگیں مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے خیال میں یہ دفاتر میں بہت زیادہ کامیاب فیچر ثابت ہوگا اور ملازمین کو اپنی فیس بک ونڈو بار بار چھپانی نہیں پڑے گی۔اس کی ویب سائٹس الگ ہوں گی اور کمپنیوں کو اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے اپنے عملے کے نئے اکاؤنٹس بنانا ہوں گے۔تاہم یہ صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے ذاتی اور دفتری اکاؤنٹ کو اکھٹا کرنے کا لنک منتخب کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…