اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے دیوانوں کیلئے زبردست خوشخبری۔۔۔ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا کہ موجیں لگ گئیں 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ ہوا ہے جو دوستوں کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرنے زیادہ پرلطف بنا دے گا۔درحقیقت فیس بک اگر اسنیپ چیٹ کے فیچرز چرانے میں مصروف ہے تو واٹس ایپ بھی ایسا کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ایپ میں اب فوٹوز اور ویڈیوز میں ڈوڈل بنانے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جبکہ ان پر ایموجیز کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یعنی اگر آپ کو کوئی تصویر اچھی نہیں لگ رہی تو آپ اسے اپنی مرضی کے مطابق سجا سنوار کر دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔اور جہاں تک سیلفی کے معیار کی بات ہے تو واٹس ایپ نے اس میں بھی چند اضافے کیے ہیں۔اب واٹس ایپ کیمرے میں فرنٹ فیسنگ فلیش سپورٹ بھی مہیا کردی گئی ہے اور اس طرح رات کے وقت کی تصاویر کسی اور ایپ میں جائیں بغیر زیادہ اچھی لی جاسکتی ہیں۔اسی طررح اسنیپ چیٹ جیسا ریکارڈنگ کنٹرول بھی واٹس ایپ میں آرہا ہے۔واٹس ایپ نے یہ فیچرز اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرائے ہیں جبکہ آئی او ایس پر بھی جلد انہیں پیش کردیا جائے گا۔اسی طرح واٹس ایپ میں بغیر الفاظ کے ایموجیز بھیجنے پر یہ کارٹون عام معمول کے مقابلے میں اب کافی بڑے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے رواں سال واٹس ایپ نے پی ڈی ایف سپورٹ، تھرڈ پارٹیز ایپس جیسے گوگل ڈرائیور کو سپورٹ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن وغیرہ جیسے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔حال ہی میں اس نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کا اعلان کیا جس پر کافی تنازع بھی سامنے آیا اور اس عمل کے مکمل ہونے پر صارفین اشتہارات کا سامنا بھی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…