اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جسے پہلی بار نیکسز کی بجائے پکسل کا نام دیا گیا ہے۔گوگل پکسل 5 انچ فل ایچ ڈی امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہوگا جس میں سنیپ ڈراگون 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج (جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے)، 12 میگا پکسل بیک اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جبکہ 2770 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔اسی طرح پکسل ایکس ایل 5.5 انچ کا کواڈ ایچ ڈی اسکرین فون ہے، جس کی بیٹری 3450 ایم اے ایچ ہے، اس کے باقی فیچرز گوگل پکسل والے ہی ہیں۔ان دونوں فونز کے بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ تیز ترین چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی رکھی گئی ہے۔دونوں کے ڈیزائن دیکھنے میں ایک جیسے ہی ہیں تاہم پکسل کا وزن 143 گرام جبکہ بڑے ماڈل کا 168 گرام ہوگا۔