جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہنڈاکاایک نیاشاہکارمارکیٹ میں آنے کے لئے تیار،تعارفی تقریب میں لائنیں لگ گئیں 

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں خاص کراوردوسرے ممالک میں بھی ہنڈاکمپنی کی بنائی گئی گاڑیوں کی بہت مانگ ہے اورہنڈاکو ویسے تو بہترین گاڑیوں کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس جاپانی کمپنی نے پہلی بار تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی کار تیار کرلی ہے۔ہنڈاا تھری ڈی پرنٹر کے پینل سے گاڑی کو تیار کرنے والی پہلی کمپنی نہیں تاہم یہ سب سے بڑی ضرور ہے اور اس لیے یہ زیادہ نمایاں ہے۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری آٹو شو کے دوران ہونڈا نے اپنی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کو متعارف کرایا۔ابھی تو یہ گاڑی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر مستقبل میں اسے فروخت کے لیے بھی پیش کیا جائے گا اور جاپانی کمپنی اس گاڑی کا ڈیزائن صارف یا ڈرائیور کی پسند کے مطابق ڈھال کر دے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے اور اس میں ایک وقت میں تین لوگ سفر کرسکیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے اس بارے میں کہاہے کہ اس گاڑی کا ڈیزائن اور انجنیئرنگ موٹرسائیکل ڈویژن سے لیا گیا اور یہ گنجان آباد علاقوں کو مدنظر رکھ تیار کی گئی ہے۔ہنڈاکے مطابق یہ تھری ڈی ٹیکنالوجی میں اس کا پہلا قدم ہے اور اسے الیکٹرک کار کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ ٹٰکنالوجی سے گاڑی کی مکمل باڈی تیار کرنے سے ڈیزائن کی تیاری کا وقت کم ہوگا جبکہ لاگت بھی کم ہوجائے گی۔اس صورتحال کے پیش نظرکمپنی نے بتایاہے کہ ابھی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کومتعار ف ہی کرایاہے جبکہ دوسری طرف اس کی ڈیمانڈکےلئے کمپنی کے ساتھ رابطوں میں اضافہ ہوگیاہے اورلوگ اوردوسرے ادارے بڑی تعدادمیں اس گاڑی کے فیچرزاوراس کی قیمت کے بارے میں رابطے کررہے ہیں 

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…