بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

انسان کی سب سے بڑی مشکل کا ایسا آسان ترین حل نکل آیا کہ دنیا حیران رہ گئی ۔۔ آپ بھی یہ تحریر پڑھ کر خوش ہو جائیں گے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اللہ پاک کی وہ تخلیق ہے جسے باری تعالیٰ نے اپنی تخلیق کی صفت سے بھی نواز ا۔روز اول سے ہی کہ جب انسان پتھروں کے دور میں تھا تب سے ہی اس نے اپنے ذہن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کیلئے ایسی ایسی چیزیں تخلیق کیں کہ عقل انسانی ایک بار تو خود بھی حیران رہ گئی ۔اس دور سے پھر سفر شروع ہو ابہتر سے بہترین کا اور انسان پہنچا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سمندری طوفانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید تباہی آتی ہے اور کروڑوں کا نقصان بھی ہوتا ہے لیکن اب جاپانی انجیئنرز نے ایسی مشین (ٹربائن)بنانے پر کام شروع کردیا ہے جو کامیابی کی صورت میں اتنی بجلی پیدا کرے گی جو جاپان کی 50سال کی انرجی ضروریات کو پورا کرسکے گی۔جاپانی سائنسدان آٹشوشی شیمیزو نے حال ہی میں ایسی دنیا کی پہلی ٹربائن بنائی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جاپان میں سمندری طوفانوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے اسے یہ مشین بنانے کا خیال آیا اور اس کی وجہ سے جاپان میں اتنی بجلی بنائی جاسکتی ہے جتنی شمسی توانائی سے بھی نہیں بن سکتی ۔جاپان میں فوکوشیما کے ایٹمی پلانٹ میں آنے والی خرابی کی وجہ سے توانائی کا شدید بحران آنے کے ساتھ اس بات پر بحث شروع ہوگئی تھی کہ اس طرح کے ایٹمی پلانٹ لوگوں کے لئے خطرناک ہیں اور ان سے چھٹکارا پانا انتہائی ضروری ہے لیکن متبادل انرجی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت شش وپنج کاشکار تھی۔آٹشوشی نے اپنی مشین بناکر تمام لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس کے استعمال سے بھرپور توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جاپان میں ایسی ہوائی چکیاں نصب کی گئیں جو کہ یورپی طرز کی تھیں لیکن یہ جاپانی آب وہوا میں سازگار نہیں تھیںاور تیز ہوا سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں،اس نے ایسی پن چکی بنانے کاسوچا جو سمندری طوفان اور تیز ہوا میں بھی اچھے طریقے سے کام کرسکیں۔آٹشوشی نے کامیابی سے اس کے پروٹوٹائپ کا تجربہ کیا ہے جس میںاس کی کارکردگی 30فیصد تک تھی جو کہ کامیاب تصور کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…