منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتہائی بلندی سے گرائے جانے پر آئی فون سیون کے ساتھ کیا ہوا؟ انتہائی حیران کن نتائج کے حامل اس نئے تجربے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی ٹیسٹنگ بلاگر ، ویڈیو لاگر نے آئی فون سیون کی مضبوطی جانچنے کے لئے اس کو عجیب و غریب طریقے سے چیک کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس جدید ترین سمارٹ فون کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے نیچے پھینک دیا ۔ مگر نتائج انتہائی غیر متوقع رہے۔ یوٹیوب صارف ٹیک ریکس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسے برج الخلیفہ کی 148 ویں منزل سے اپنا جیٹ بلیک آئی فون 7 پلس نیچے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس فون کو ریلنگ سے نیچے پھینکا گیا، جس کے بعد یہ 2717فٹ نیچے جا گرا۔
جب فون گرا تو ٹیک ریکس نے جی پی ایس لوکیشن فیچر سے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ٹیک ریکس نے فائنڈ مائی فون کے ذریعے فون ڈھونڈنا چاہا مگر اس کا فون بند جا رہا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ اوپر سے گرنے کے بعد آئی فون 7 مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور چلنے کے قابل ہی نہ رہا، نہ ہی یہ ٹیک ریکس کو ملا۔ٹیک ریکس کا بھی یہی کہنا تھا کہ فون کا بند ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ گر کر ٹوٹ گیا ہوگا۔واضح رہے کہ آئی فون کی جانب سے حال ہی میں آئی فون سیون لانچ کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف طریقوں سے اس کے فیچرز کو ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…