بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ہواوے کے چاہنے والوں کے لئے بڑی خبر میٹ 9 کی شاندار تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہواوے کی جانب سے میٹ سیریز کے اگلے ماڈل میٹ 9 کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل اس سمارٹ فون میں 3ورژن متعارف کرائے جائیں گے۔ٹاپ ماڈل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکے گاجبکہ اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ ہوواوے میٹ 9 کو آئی ایف اے میں لانچ کیا جائے گا مگرہوواوے کا یہ فلیگ شپ ابھی تک نظروں سے اوجھل ہے۔
واضح رہے کہ اطلاعات ہیں کہ میٹ 9 کو مختلف میموری اور رنگوں کے ساتھ 3 آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ٹاپ ماڈل میں 6جی بی ریم اور 256جی بی سٹوریج ہوگی اور اس میں سیاہ رنگ کے فون کی قیمت 4700 یوان یا 700 ڈالر ہوگی۔ 6انچ کی اس ڈیوائس میں کرین 960چپ سیٹ اور اینڈروئیڈ 7.0نوگٹ انسٹال ہوگا۔

ہوواوے میٹ 9 میں 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکے گا جبکہ اس کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ 1080pویڈیو ریکارڈ کر سکے گا۔
دوسرے دونوں ماڈلز کی ریم تو 4جی بی ہوگی مگر سٹوریج الگ الگ یعنی 64جی بی اور 128 جی بی ہوگی۔ان کی قیمت 3200 یوان یا 480ڈالر اور 3700 یوان یا 550 ڈالر ہوگی۔128جی بی ماڈل بھورے اور گلابی رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا جبکہ 64جی بی ورژن سفید، گولڈ اور گریفائٹ رنگوں میں ہوگا۔64جی بی ڈیوائس کا ایک ورژن 3400یوان میں بھی پیش کیا جائے گا مگر لگتا ہے کہ یہ ڈوئل سم ورژن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…