بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہواوے کا شاندار اعلان، سینکڑوں موبائل فون تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) ارجنٹائن کے حکام نے چینی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کمپنی نے ارجنٹائن کو 300سمارٹ فون 0.06امریکی سینٹ کی علامتی قیمت پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پروگرام کے منتظمین نے کہا ہے کہ یہ سمارٹ فون آٹھ میگا پکسل کے کیمرہ آڈیوسسٹم اور اعلیٰ معیار کی میوزک کا حامل ہے ۔کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ 300سمارٹ فون آنے والے پہلے 300صارفین کو دیئے جائیں گے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں
آپ کے خیال میں دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ہے ؟ اگر تو آپ ایپل، سام سنگ یا ایل جی وغیرہ کی کسی ڈیوائس کا نام لیتے ہیں تو بالکل غلط۔درحقیقت اب تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون نوکیا کا 1100 ہے۔یہ دلچسپ دعویٰ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق 2003 میں فروخت کے لیے پیش کرنے والے اس موبائل فون کو دنیا بھر میں 250 ملین سے زائد افراد نے خریدا اور اس طرح یہ ہر دور میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ڈیوائس ثابت ہوئی۔
دوسرے نمبر پر نوکیا کا ہی 1110 ہے جس کی فروخت 1100 سے کچھ ہی کم ہے یعنی اس کے بھی 250 ملین سیٹس فروخت ہوئے۔نوکیا کا کلاسیک 3210 تیسرا بیسٹ سیلنگ موبائل ثابت ہوا جس کے خریداروں کی تعداد 150 ملین سے زیادہ رہی اور ہاں یہ وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل بھی ثابت ہوا۔چوتھے پر نوکیا 1200 ہے جسے اس کی لمبی بیٹری کی وجہ سے بہت پنسد کیا جاتا تھا اور یہ بھی 150 ملین افراد کا انتخاب ثابت ہوا۔اسی طرح نوکیا 5230 بھی 150 ملین سیٹس کی فروخت کے ساتھ 5 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔
انڈے کی شکل کا نوکیا 6600 بہت زیادہ قیمت کے باوجود حیران کن طور پر بہت زیادہ مقبول ثابت ہوا اور اس کے بھی 150 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے اور یہ چھٹے نمبر پر ہے۔7 ویں نمبر پر سام سنگ کا ای 1100 موبائل فون ہے جس کی بیٹری 13 دن تک اسٹینڈ بائی رہتی اور اس کے 150 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔نوکیا کا ایک اور سستا موبائل 2600 جس میں کیمرہ یا بلیوٹوتھ جیسے فیچرز تو نہیں تھے مگر پھر بھی اسے 135 ملین سے زیادہ افراد نے خریدا۔نوکیا 1600 اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے جس کے 1300 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے۔موٹرولا کا ریزر وی تھری اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر کھڑا ہے جس کے دنیا بھر میں 130 ملین سے زیادہ ہینڈ سیٹس فروخت ہوئے۔نوکیا کا لیجنڈری موبائل فون 3310 اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے جس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس دنیا بھر میں لوگوں نے خریدے اور یہ بھی وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل ثابت ہوا۔نوکیا کا 1208 سب سے پہلے 2007 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور اس کے دنیا بھر میں سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے اور یہ فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔
ایپل کا کا اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئی فون سکس اور سکس پلس رہا ہے جو 2014 میں ریلیز ہوا اور دنیا بھر میں اس کے سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے۔سام سنگ کا گلیکسی ایس فور بہت مقبول فون ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا اور ایس فائیو کے آنے تک اس کے 80 ملین سیٹس فروخت ہوئے، اس طرح یہ 14 ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہا۔نوکیا کا 6010 اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر ہے جس کے 75 ملین سے زائد سیٹس دنیا بھر میں فروخت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…