پیانگ یانگ(این این آئی)سام سنگ سمارٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی کی جانب سے اسے واپس لینے کے اعلان کے بعد اس کے 60 فیصد صارفین نے اسے تبدیل کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سام سنگ کا کہنا تھا کہ فون تبدیل کرنے والے 90 فیصد صارفین نے اسی ماڈل کا ایک اپ ڈیٹڈ وریژن حاصل کیا ہے۔سام سنگ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے سپلائیرز کے ساتھ یہ معاملہ طے کرتے ہوئے اس بات کو یقنی بنایا ہے کہ متبادل فونز انتہائی اعلیٰ کے معیار ہوں اور معیار کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کی جائے گی۔یہ فون 28 اکتوبر کو فروخت کے لیے دوبارہ پیش کیا جائے گا اہم اس کا انحصار پرانے فون تبدیل کیے جانے کا عمل پورا ہونے پر ہے۔
امریکہ اور جنوبی کوریا میں اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔دو ستمبر کو سام سنگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اب تک دنیا بھر میں 25 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو جانے والے اس ماڈل میں یہ تعین کرنا کہ ان میں سے کون سے فونز میں خرابی ہے ایک مشکل کام ہے۔ لہذا کمپنی نے اس کی فروخت روک دی تھی۔رواں ماہ ہی سام سنگ نے نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سام سنگ الیکٹرانکس یورپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈیوڈ لویس نے کہاکہ سب سے پہلے تحفظ کے حوالے سے ہمارا پیغام گلیکسی نوٹ سیون کے مالکان تک پہنچ رہا ہے، جو اس کے بدلے میں جلداز جلد نیا فون لے کر صحیح کر رہے ہیں۔نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ گئی تھی اور ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔عالمی سطح پر فون واپس منگوانے سے سام سنگ کی 10 منڈیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جنوبی کوریا میں پہلے ہی دو لاکھ صارفین فون واپس کر چکے ہیں۔حالیہ دنوں میں نوٹ سیون کے پھٹنے کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں۔