’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ‘‘ ’’فاسٹ ‘‘نے خلائوں میں گھورنا شروع کردیا ۔۔ کس ملک کی ایجاد ہے ؟ نام جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

27  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں فاسٹ نامی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کر دیا ہے،جودوربین ستاروں، کہکشاؤں اورخلا کے پوشیدہ رازوں کے سگنلز کی تلاش کرے گی۔چین کے صوبےGuizhouمیں تیا رکی گئی اس دوربین پر تقریباً 18 کروڑ ڈالرزلاگت آئی ہے اور اس کی تیاری میں 5سال کا عرصہ لگا، چین نے یہ دوربین مقامی انجنیئرز کی مدد سے تیا رکی ہے ۔تاہم اس میں غیرملکی آلات بھی استعمال کئے گئے ہیں، فاسٹ نامی ریڈیودوربین500میٹرقطرکی ہے اور اس کی لانچ کا نظارہ سیکڑوں ماہرین فلکیات نےکیا۔چینی سائنسدانوں کےمطابق فاسٹ کا مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے، کہاجارہاہے کہ یہ دوربین زمین کی گوگل سےزیادہ تیزاور بہتر تصاویردینے کی اہلیت رکھتی ہے، کام میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے چینی حکومت نے 9000افراد کو دوربین پر تعینات کردیاہے۔اس مو قع پر چینی صدر نے اپنے پیغام میں انجنیئرز، سائنسدانوں اور بلڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فاسٹ کے ذریعے نتیجہ خیز تحقیقی نتائج برآمد ہوں گے جس سے نہ صرف چین بلکہ عالمی سطح پر بھی سائنسی تحقیق میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…