جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ صارفین کیلئے بری خبر ۔۔! کمپنی نے تمام سمارٹ فونزواپس منگوا لئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی موبائل کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ اس نے ملک میں گلیکسی نوٹ سیون سمارٹ فون کی دوبارہ فروخت شروع کرنے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سام سنگ کمپنی نے بتایا کہ اسے عالمی منڈیوں سے 25 لاکھ نوٹ سیون فونز کو واپس منگوانے میں مزید وقت درکار ہے۔نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعض نوٹ سیون کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ گئی تھیں اور ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھارواں ماہ ہی سام سنگ نے نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60 فیصد کر دے گی۔اب نوٹ سیون جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے 28 ستمبر کو بھیجا جائے گا تاہم توقع ہے کہ صارفین کو یہ یکم اکتوبر کو ہی دستیاب ہو سکے گا۔عالمی سطح پر فون واپس منگوانے سے سام سنگ کی 10 منڈیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جنوبی کوریا میں پہلے ہی دو لاکھ صارفین فون واپس کر چکے ہیں۔جنوبی کوریا کے بعد نوٹ سیون اکتوبر میں آسٹریلیا اور سنگاپور میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔برطانیہ میں سام سنگ نے 19 ستمبر سے فون بدلنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان دکانداروں سے رابطہ کریں جہاں سے انھوں نے فون خریدے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…