منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فضامیں تشویشناک صورتحال۔۔۔ بڑا خلائی سٹیشن بے قابو ہو گیا۔۔ کہا ں گرے گا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ اس کا تیانگونگ اول خلائی اسٹیشن اب قابو سے باہر ہوچکا ہے اور اگلے سال کے اواخر تک وہ زمینی فضا میں داخل ہوکر جل کر بھسم ہوجائے گا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران چینی قومی خلائی ایجنسی کے حکام نے کہا کہ اس کا پہلا تجرباتی خلائی اسٹیشن تیانگونگ اول اگلے سال کسی وقت زمین کا رخ کرسکتا ہے۔ 29 ستمبر 2011 میں یہ خلائی اسٹیشن تجرباتی طور پر قریباً 380 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کررہا ہے اس کا مقصد چین کی جانب سے بڑے خلائی اسٹیشن کی تعمیر تھا۔
منصوبے کے تحت اسے کچھ ہی سال میں ریٹائر کرنا تھا جس میں قدرے تاخیر ہوئی اور اب یہ 2017 میں مدار بدر کیا جائے گا اور غیرمعمولی رفتار سے زمین کا رخ کرے گا۔ اس تیزی سے فضا سے رگڑ کھانے کے بعد توقع ہے کہ یہ فضا میں ہی جل کر ختم ہوجائے گا۔ تاہم اس کے بعض ٹکڑے سمندروں میں گرسکتے ہیں کیونکہ اسے سمندروں کے رخ پر ہی دھکیلا جائے گا۔ چینی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس پر کنٹرول ختم ہونے کے بعد بھی اسے سمندرکی جانب کیسے دھکیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…