اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے واضح کیا ہے کہ اس نے کسی تیرہویں آسمانی برج کا اعلان نہیں کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ علمِ نجوم میں قسمت کا حال بتانے والے آسمانی بروج کی تاریخوں میں ایک دو دن کا نہیں بلکہ تقریباً ایک مہینے کا فرق پڑچکا ہے۔
اس سے پہلے بھی خلائی تحقیق کے سنجیدہ اداروں اور انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل ایسوسی ایشن (آئی اے یو) سمیت، ماہرینِ فلکیات کی تنظیمیں متعدد بار نجومیوں کے حساب کتاب میں غلطیوں کی نشاندہی کرچکی ہیں اور یہ بتاچکی ہیں کہ نجومی جن اعداد و شمار کی بنیاد پر برجوں کے بارے میں بتاتے ہیں وہ کم و بیش 3 ہزار سال پرانے ہیں اور اس پورے عرصے کے دوران کسی برج میں سورج کی آمد و رخصت کے دنوں میں لگ بھگ ایک مہینے کا فرق آچکا ہے اور ہر سال 20 منٹ 22 سیکنڈ کا فرق بڑھتا جارہا ہے۔
اگر آپ ستاروں پہ یقین رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے ۔۔۔ خلائی تحقیقاتی ادارے نے بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا
22
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں