لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)میموری مسائل سے دوچار ٹیکنالوجی صارفین پریشان ہونا چھوڑ دیں کیونکہ اب ان کا یہ مسئلہ بس ختم ہونے ہی والا ہے،جی ہاں ، ڈیٹا سٹوریج ڈیوائسز کے حوالے سے دنیا بھر میں پہچان رکھنے والی کمپنی’’سکین ڈسک‘‘ نے دنیا کا سب سے بڑا ایس ڈی کارڈ متعارف کرادیا ہے جس میں سو ،دو یا پانچ سو جی بی نہیں بلکہ ایک ٹی بی ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا یعنی پورا ایک ٹیرا بائٹ۔اس وقت یہ کارڈ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ابھی تک اس کی قیمت یا فروخت کی تاریخ کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی تاہم پھر بھی اسے ایک متاثر کن سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔اس کارڈ کو سان ڈسک کا نام دیا گیا ہے جسے ویسٹرن ڈیجیٹل نے تیار کیا ہے اور یہ وہ کمپنی ہے جس نے 16 سال قبل اپنا پہلا 64 ایم بی ایس ڈی کارڈ فروخت کے لیے پیش کیا تھا جبکہ دو سال قبل 512 جی بی کا کارڈ متعارف کرایا۔64 ایم بی سے موازنہ کیا جائے تو 1 ٹی بی ورڑن میں 16 ہزار گنا زیادہ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ میموری کے بڑھے تقاضے پورے کرے گا کیونکہ 4 کے اور 8 کے ویڈیوز، 360 ڈگری ویڈیو اور وی آر وغیرہ کے لیے بہت زیادہ میموری کی ضرورت ہوتی ہے تاہم یہ تھوڑا مہنگا ضرور ہوگا۔