لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانیوں نے ہردورمیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے جس میں کئی پاکستانی بچے بھی شامل ہیں ان میں ایک سات سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم محمد حمزہ شہزاد نے دنیا کے سب سے کم عمر کمپیوٹر پروگرامر کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔ حمزہ شہزاد نے مائیکرو سافٹ کے امتحان ’’361-98 سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ فنڈامینٹلز‘‘ میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کی عمر صرف 7 سال ہے۔ اس امتحان میں عمومی کمپیوٹر پروگرامنگ، آبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ (OOP) اور سی شارپ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ، ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز اور ڈیٹابیس سے متعلق سمجھ بوجھ اور عملی مہارت کے بارے میں قابلیت جانچی جاتی ہے۔ حمزہ شہزاد سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے بابر اقبال، فیصل آباد کی مرحومہ ارفع کریم اور ایسے دوسرے کئی پاکستانی بچے اور نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر اپنی خداداد صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔ 2015 میں بھی حمزہ شہزاد نے صرف6 سال کی عمر میں سب سے کم عمر ’’ایم ایس آفس اسپیشلسٹ‘‘ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔حمزہ کے والدین کااپنے بیٹے کے بارے میں کہناہے کہ ان کے بچے میں کمپیوٹر پروگرامنگ کی صلاحیت فطری طور پر موجود ہے اور انہوں نے کبھی اس پر کمپیوٹر سیکھنے کےلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ اپنے بیٹے کے اس عالمی اعزاز پر وہ خود کو دنیا کے خوش نصیب ترین والدین محسوس کرتے ہیں۔ کمپیوٹر میں حمزہ کی دلچسپی دیکھتے ہوئے انہوں نے اس کی مدد ضرور کی لیکن ساری محنت اس کی اپنی تھی۔ عاصم شہزاد خود بھی آئی ٹی پروفیشنل ہیں جنہیں دیکھ کر حمزہ کو شوق پیدا ہوا کہ اس شعبے میں مہارت حاصل کرے۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں حمزہ شہزاد کی قابلیت اور مہارت کا اعتراف کیا ہے۔جس پرحمزہ کے والدین نے مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کاشکریہ اداکیاہے کہ ان کی طرف سے حمزہ کی حوصلہ افزائی سے حمزہ مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔
سات سالہ پاکستان بچے نے عالمی ریکارڈقائم کردیا،مائیکروسافٹ نے بھی اعتراف کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































