ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

فیس بک آپ کے جسم میں کیا زبردست تبدیلیاں لاتی ہے ؟کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ذاتی تجربات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مستقبل میں انہیں یاد رکھنا آسان بنا دیتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی چیز کو لکھ لینا بعد میں لوگوں کو اس بارے میں یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ فیس بک، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ یا ذاتی بلاگ پر اپنے تجربات شیئر کرنے سے ہوتا ہے۔آسان الفاظ میں فیس بک پر اپنے ذاتی تجربات کو شیئر کرنا آپ کی یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔تاہم تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کے متضاد اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں، یعنی اگر ہم ڈیجیٹل معلومات پر انحصار کرنے لگیں تو تفصیلات کو زیادہ آسانی سے بھولنے لگتے ہیں، تاہم یاداشت بہتر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے ذاتی تجربات کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ ہے کہ انہیں آن لائن ڈال دیں۔ان کے بقول اپنے تجربات کو لوگوں کے لیے لکھنے کے عمل پر سماجی فیڈ بیک بھی ملتا ہے جس سے لوگوں کے لیے ان تجربات کو یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق انسانی یاداشت منتخب چیزوں کو زیادہ یاد رکھتی ہے، سوشل نیٹ ورکس سائٹس اس حوالے سے بہترین ثابت ہوتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…