بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

7 سالہ پاکستانی بچےکا ایسا کارنامہ کہ دنیا ششدر رہ گئی ، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )لندن7 سالہ پاکستانی بچے نے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر کا اعزاز اپنے نام کرلیا 7 سالہ پاکستانی نڑاد برطانوی طالب علم محمد حمزہ شہزاد نے دنیا کے سب سے کم عمر کمپیوٹر پروگرامر کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔حمزہ شہزاد نے مائیکرو سافٹ کے امتحان ’’361۔98 سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ فنڈامینٹلز‘‘ میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کی عمر صرف 7 سال ہے۔ اس امتحان میں عمومی کمپیوٹر پروگرامنگ، آبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ (OOP) اور سی شارپ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ، ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز اور ڈیٹابیس سے متعلق سمجھ بوجھ اور عملی مہارت کے بارے میں قابلیت جانچی جاتی ہے۔حمزہ شہزاد سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے بابر اقبال، فیصل آباد کی مرحومہ ارفع کریم اور ایسے دوسرے کئی پاکستانی بچے اور نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر اپنی خداداد صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔ 2015 میں بھی حمزہ شہزاد نے صرف6 سال کی عمر میں سب سے کم عمر ’’ایم ایس آفس اسپیشلسٹ‘‘ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
حمزہ شہزاد کے والد عاصم شہزاد اور والدہ سیماب عاصم کا کہنا ہے کہ ان کے بچے میں کمپیوٹر پروگرامنگ کی صلاحیت فطری طور پر موجود ہے اور انہوں نے کبھی اس پر کمپیوٹر سیکھنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ اپنے بیٹے کے اس عالمی اعزاز پر وہ خود کو دنیا کے خوش نصیب ترین والدین محسوس کرتے ہیں۔ کمپیوٹر میں حمزہ کی دلچسپی دیکھتے ہوئے انہوں نے اس کی مدد ضرور کی لیکن ساری محنت اس کی اپنی تھی۔عاصم شہزاد خود بھی آئی ٹی پروفیشنل ہیں جنہیں دیکھ کر حمزہ کو شوق پیدا ہوا کہ اس شعبے میں مہارت حاصل کرے۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں حمزہ شہزاد کی قابلیت اور مہارت کا اعتراف کیا ہے۔۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…