اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی کمپنی ایپل کی طرف سے آئی فون سیون کی فروخت کا آغاز مختلف ملکوں میں کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اس نئے آئی فون کو خریدنے کے لیے گھنٹون قبل سے ہی لوگوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ تاہم آسٹریلیا، جاپان اور ہانگ کانگ وغیرہ میں آئی فون سیون بہت جلد فروخت ہو جانے کی وجہ سے بہت سے صارفین کو خالی ہاتھ بھی لوٹنا پڑا۔ آج جمعے کے دن سے فروخت شروع ہونے سے قبل ہی ایپل کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے دو ماڈل پہلے ہی آن لائن فروخت ہو چکے ہیں اس لیے یہ دکانوں میں آنے والے صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔