جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے طاقتور ترین موبائل فون ، خصوصیات ایسی کہ بس۔۔۔

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنا سب سے سخت جان اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 ایکٹیو متعارف کرا دیا جب کہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ گرنے پر یہ فون نہ ہی ٹوٹے گا اور پانی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ سام سنگ نے اپنا مضبوط ترین امیدوار گلیکسی ایس 7 ایکٹیو بلآخر میدان میں اتار ہی دیا۔ کافی عرصے سے اس فون کے دلچسپ فیچرز کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے مطابق یہ اسمارٹ فون 5 فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے گا۔ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اس فون کے گرد ربر کا کور استعمال کیا گیا ہے جب کہ اسے واٹر پروف بھی بنایا گیا ہے۔ گہرے پانی میں 30 منٹ تک رہنے کے باوجود بھی یہ فون خراب نہیں ہو گا۔ ماہرین کے مطابق اس فون کو بیچنے کے لیے اس کے 2 فیچرز ہی کافی ہیں تاہم سام سنگ نے اس فون کو ہارڈویئر کے حوالے سے بھی شاندار خصوصیات سے نوازہ ہے۔ گلیکسی ایس 7 ایکٹیو کی اسکرین 5.1 انچ پر مشتمل ہے، اس میں 4 جی بی ریم جب کہ 32 جی بی روم موجود ہے۔ گلیکسی ایس 7 میں موجود 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں گلیکسی ایس 7 ایکٹیو میں 4000 ایم اے ایچ کی شاندار بیٹری موجود ہے۔ اس میں سامنے کی جانب 12 میگا پکسلز جب کہ پیچھے کی جانب 5 میگا پکلسز کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورڑن 6.0.1 مارش میلو موجود ہے جب کہ اسے 750 ڈالر کی قیمت میں 10 جون کو فی الحال صرف امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا :۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…