جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

معروف موبائل ایپ پرزما کا سحر ٹوٹ گیا ، اب پیش خدمت ہے ایسی ایپ کہ جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیررہ نہیں پائیں گے

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اینڈرائیڈ ہو یا آئی او ایس فون آج کل فوٹو ایپ پرزما کی دیوانگی سب پر طاری ہے مگر کیا آپ اپنی ویڈیوز کو بھی اسی طرح مصورانہ انداز میں بدلنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر ‘آرٹسٹو’ کو آزما کر دیکھیں۔ آرٹسٹو پرزما جیسی ہی ایپ ہے مگر صرف ویڈیوز کے لیے۔ اب آپ کوئی نئی ویڈیو بنائیں یا اپنی گیلری میں سے منتخب کریں، آپ کو بس کچھ سیکنڈز کا انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد یہ ایپ اس فوٹیج کو معروف مصوروں جیسے پکاسو کے انداز میں بدل دے گی۔
‘آرٹسٹو’ کو روسی ٹیکنالوجی کمپنی Mail.ru نے تیار کیا ہے جسے امریکا میں مائی ڈاٹ کام کے زیرِتحت جاری کیا گیا جو گیمز اور دیگر ایپس کے حوالے سے مشہور ہے۔ آغاز میں صارفین کے لیے محدود تعداد میں فلٹرز موجود ہیں جن کے استعمال میں کچھ مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر کچھ فلٹرز کو اپلائی کرنے پر کافی انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ابتدائی ورڑن ہے اور اس میں جلد بہتری آئے گی۔ تاہم جب یہ فلٹر اپنا کام کرلیتے ہیں تو ویڈیو دیکھنے میں زبردست ہوجاتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو 8 دن میں تیار کیا گیا اور اس کے لیے نیورل نیٹ ورکس کو استعمال کیا گیا ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور اس طرح ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا۔ یہ ایپ فی الحال پاکستان کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا :۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…