اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹویٹر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ عام صارفین بھی اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں،اس سے پہلے صرف سیلیبرٹیز یہ کام کرسکتی تھیں ،ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹر حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم تما م تر سہولیات عام عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں، حکام کے مطابق معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے ساتھ موجود بلیو ٹک حاصل کرنا اب تمام صارفین کے لیے ممکن ہوگا۔ اس سے قبل ٹویٹر خود صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرتا تھا،ایک فارم پر کرنے سے یہ سروس حاصل کی جاسکتی ہے