اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو تنوع کے لحاظ سے ہر طرح کی ڈیوائسز دستیاب ہیں جن میں سے کسی کو بہترین قرار دینا بہت مشکل ہے
موٹو ایکس پیور
یہ فون چلتا تو اینڈرائیڈ کے کافی پرانے کٹ کیٹ ورژن پر ہے مگر اسے اینڈرائیڈ مارش میلو سے اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے اور یہی چیز اسے اس فہرست کا حصہ بنا گئی ہے۔
ایل جی نیکسز فائیو ایکس
گوگل کے اشتراک سے ایل جی کا تیار کردہ یہ فون بھی گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا، جو کم قیمت میں بہتر جی بی اور انٹرنل میموری جیسے فیچرز کے ساتھ بہترین ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس سکس
گشتہ سال کا فون بھی حیرت انگیز طور پر اس فہرست کا حصہ ہے جس کی وجہ یاہو نے اس کی تھری جی بی ریم کو قرار دیا ہے جو ویب براؤزنگ کا تجربہ بہترین بناتی ہے۔
سونی زیپریا زی فائیو
23 میگا پکسلز رئیر اور 5 میگا پکسلز فرنٹ کیمرے کے ساتھ یہ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے بہترین فون ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 5
سام سنگ کا فیبلیٹ اسمارٹ فون جس کی ایج اسکرین ٹیکنالوجی نے ایپل تک کو دنگ کردیا تھا، 5.7 انچ اسکرین کے ساتھ 2کے امولیڈ ملٹی کیپیسٹی ٹچ اسکرین اسمارٹ اسٹائلوس یا ایس پین کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔
ہیواوے نیکسز سکس پی
گوگل کے اشتراک سے چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ فون اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف ہونے والا پہلا فون تھا جو گزشتہ سال ہی پیش کیا گیا تھا۔
ایل جی جی فائیو
دنیا کا پہلا ماڈیولر فون جس میں آپ اپنی پسند کی ایسیسریز کو جب دل کرے لگاسکتے ہیں، جبکہ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ یہ گوگل آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچرز سے لیس ہے۔ 16 میگا پکسلز اور 8 میگا پکسلز ڈوئل کیمروں کے ساتھ اس کی فوٹوگرافی دنگ کردینے والی ہوتی ہے۔
آئی فون سکس ایس
ویسے یہ فون ریلیز تو ستمبر 2015 میں ہوا تھا مگر یہ فیچرز کی بدولت دوسرے نمبر پر موجود ہے، تھری ڈی ٹچ، ڈوئل ڈومین پکسلز اور فنگر پرنٹ سنسر وغیرہ۔ ایپل کا یہ فون ہر لحاظ سے لوگوں کو پسند آیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس سیون
یہ 4 جی اسمارٹ فون 32 جی بی انٹرنل میموری اور 4 جی بی ریم کے ساتھ ہے جبکہ اسے پانی میں گرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا یعنی اسے پانچ میٹر گہرے پانی میں آدھے گھنٹے تک رکھا جاسکتا ہے، اس فون کو رواں سال فروری میں متعارف کرایا گیا اور اب تک یہ ریکارڈ تعداد میں فروخت ہوا ہے
2016 کے اب تک کے 10 بہترین اسمارٹ فونزکون سے ہیں ؟ جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































