جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین کا ایسا شاندار کارنامہ جس نے دنیا کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وین چانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے چوتھے خلائی لانچ سینٹر نے صوبہ ہینان کے وین چانگ شہر میں خلائی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا نظارہ کرنے کے لئے 8مقامات مختص کر دیئے ہیں تا کہ خلائی شائقین چین کے ملکی ساختہ لانچ مشن کا نظارہ کرسکیں ، اس مقصد کے لئے لانگ مارچ 7راکٹ بردار لانچ کو وین چانگ میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے اسے جون کے آخر میں خلا میں چھوڑا جائے گا ، لانگ مارچ 7 ایک درمیانے درجے کا راکٹ ہے جس میں مائع مواد استعمال کیا گیا ہے ، یہ راکٹ 13.5ٹن وزن زمینی مدار سے لے جا سکتا ہے جسے وہ چین کے مجوزہ خلائی سٹیشن تک پہنچائے گا ۔وین چانگ کے محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم صر ف 80000سیاحوں کو رہائش کی سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں ،اس لئے وہ ملکی ساخت کے راکٹ کو فضاء میں چھوڑنے کا نظارہ کرنے کیلئے زیادہ رش نہ کریں کیونکہ اس کے بعد بھی کئی خلائی راکٹ چھوڑے جائیں گے ، موجودہ راکٹ کا نظارہ کرنے کے لئے ابھی سے لوگوں کا رش لگا ہوا ہے اور شہر کے تمام ہوٹل بک ہو چکے ہیں ، وین چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی تعمیر جس میں دو لانچ پیڈ شامل ہیں 2009 ء میں شروع کی گئی تھی جو نومبر 2014ء میں مکمل کی گئی ، یہ علاقہ قدرتی مناظر کے حوالے سے بڑا دلفریب ہے اس کے ایک طرف سمندر کا دلکش نظارہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسری طرف بلند و بالا پہاڑ اپنے پورے حسن کے ساتھ موجود ہیں جو سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتے ہیں۔ شہر کے سیاحتی بورڈ کے سربراہ ژو یانگ وین نے کہا ہے کہ وہ آٹھ مقامات جہاں سے شائقین راکٹ چھوڑنے کا نظارہ کر سکیں گے ، 45ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں سے بیک وقت 25300افراد یہ منظر دیکھ سکتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…