بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ماہرین فلکیات کی مشتری کے اندر جھانکنے کی کوششیں کامیاب

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین فلکیات نے زمین پر نصب ایک نئی ریڈیو دوربین کی مدد سے سیارہ مشتری کے اندر کے ماحول کو دیکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی ویری لارج ایرے‘ (وی ایل اے) نامی اس دوربین کی مدد سے سیارے کے اوپر دکھائی دینے والے بادلوں کے نیچے موجود ’سرکولیشن سسٹم‘ کا مطالعہ کیا گیا اور اس دوران مشتری کے اندر امونیا گیس کی موجودگی کا علم ہوا۔سائنس دان اس دوربین کی مدد سے مشتری کے بڑے سرخ نشان کی بنیاد تک بھی دیکھ سکتے ہیں جو کہ دراصل وہاں گذشتہ 400 برس سے آنے والا ایک بڑا طوفان ہے۔اس دریافت کی تفصیلات سائنس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہیں اور محققین کی ٹیم کے قائد امکے ڈی پیٹر کا کہنا ہے کہ وی ایل اے سے حاصل ہونے والی تصاویر میں مشتری سے متعلق بہت اہم معلومات کا خزانہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارہ مشتری کے متعلق نئی دریافت کی جو کوششیں کی جا رہی ہیں اس میں اس نئی تکنیک سے کامی مدد ملنے کی توقع ہے۔محقیقین کی ٹیم کے ایک رکن مائیکل وانگ نے بتایا کہ ’ہم اس کے اندر جس سطح تک دیکھ پار رہے ہیں وہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ ہمارے نقشے میں آپ مختلف علاقے، ہنگامہ خیز خصوصیات، گردابوں اور یہاں تک کہ اس کے سرخ مقام کو بھی کو دیکھ سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ سب وی ایل اے کو اپ گریڈ کرنے اور ہمارے ایک ساتھی کی جانب سے نئی تکنیک تیار کرنے سے ہی ممکن ہوپایا۔انھوں نے کہا کہ ہم اس تکنیک کے استعمال اور مستقبل کے مطالعے سے مشتری سے متعلق اہم سوالات حل کرنے کی امید کرتے ہیں۔‘اپنی نوعیت کی یہ خصوصی دوربین ہے جو مختلف النوع اینٹیناز سے لیس ہے جو بہت حساس ہیں اور اس کی مدد سے فضا میں خراج ہونے والی ریڈیائی لہروں کا بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…