جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عورتیں زیادہ زہین ہوتی ہیں یا مرد؟ ماہرین نے بتا دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) انسانی ذہانت اور یادداشت کا لیول ہر ایک انسان میں مختلف ہوتا ہے اور اسی طرح مردوں اور عورتوں میں بھی ذہانت کا عنصر الگ الگ لیول رکھتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں ذہانت اور یادداشت عورتوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے جب کہ خواتین زیادہ عمر میں بھی بہتر یادداشت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آن ایجنگ بالٹی مور میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 10 سال کی تحقیق کے دوران کئی ٹیسٹ لیے گئے جس میں ذہانت کے تمام ٹیسٹ میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح مردوں کی علم و فہم کی صلاحیتیں عورتوں کے مقابلے میں عمر بڑھنے کے ساتھ تیزی سے ختم ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ معاشرے میں گہری تبدیلیاں جیسے صحت کی بہتری اور معاشی خوش حالی بھی عورت کی ذہانت کو قائم رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ اس سے قبل کی گئی دیگر تحقیق میں بھی کہا گیا تھا کہ عمربڑھنے کے ساتھ انسانی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی رفتار عورتوں میں کم ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران انسٹیٹیوٹ نے 1979 سے لے کر 2013 کے درمیان مختلف اوقات میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جس میں 50 سال سے لے کر 96 سال تک کی عمر کے افراد شامل تھے۔ اس تحقیق کے 9 سال کے دوران تحقیق میں شامل افراد کی یادداشت، توجہ، ذہنی لچک اور بول چال کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جس سے سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں موجود خواتین کی یاداشت مردوں کے مقابلے میں بڑھاپے میں بھی زیادہ بہتر کام کرتی رہی جب کہ مردوں میں یادداشت تیزی سے کم ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…