اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہواوے نے ایک اور قابل ذکر قدم اٹھاتے ہوئے اپنے برانڈ لوورز کیلئے اپنی نوعیت کی منفرد فون پورٹل ریپئر سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس سروس کے تحت صارفین اپنے گھر کے دروازے پر اپنے اسمارٹ فونز مرمت کیلئے ہواوے فون پورٹل ریپئر سروس کو ارسال کرسکیں گے،جب بھی ہواوے ڈیوائس کو وارنٹی سروسز یا ریپئر کی ضرورت ہوگی تو ہواوے صارفین محض 0800-00016ڈائل کرکے ہواوے کیئر ٹیم کی خدمات حاصل کرسکیں گے،جس کے بعد کمپنی کال کرنے والے صارف سے اس کا موبائل فون گھر یا دفتر سے بنا کسی خرچ بذریعہ کوریئر وصول کرے گی اور بعد ازاں سروس کے بعد موبائل ڈیوائس صارف کے گھرکے دروازے تک بناکسی خرچ کے واپس پہنچا دی جائیگی۔چونکہ یہ سروس وارنٹی کے عوض فراہم کی جائیگی ،لہذا ہواوے کی جانب سے اس سروس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔ہواوے اپنے صارفین کو اس سروس کے تحت ہواوے مصنوعات اور ڈیوائسز کیلئے قابل اور تجربہ کار انجینئرز اور ماہرین کی زیر نگرانی مکمل سروس،ریپئر،مینٹیننس اور جینوئن پارٹس کی تبدیلی کی یقین دہانی کراتی ہے ۔ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک کا کہناہے کہ ہواوے نہ صرف ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری میں تخلیقات لانے کی ایک مثالی تاریخ رکھتی ہے بلکہ اپنے صارفین کو کوالٹی سروس کی فراہمی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔یہ ہواوے کی جانب سے اٹھایا جانے والا ایک اور اقدام ہے جس کے نتیجے میں ہواوے پر اس کے صارفین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور ہواوے فون پورٹل ریپئر سروس صارفین کو انقلابی سروس تجربات سے روشناس کرائے گی۔ہواوے بعد از فروخت سروس کو ایک اہم فرق گردانتا ہے جو کہ صارف کی ڈیوائس کو بروقت مینٹیننس کے ذریعے طویل مدت تک بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دیتی ہے،ہواوے کی صارفین پر توجہ کی اپروچ اس کے برانڈ امیج کو مزید مضبوط اور بہتر کررہی ہے ،ہواوے عمدہ کوالٹی سروس کی فراہمی کیلئے اپنی سیلز اینڈ سروس کے معیار کو بھی مزید بہتر کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ہواوے کے سروس سینٹر جدید اور معیاری آلات سے لیس ہیں جو کہ صارفین کی ڈیوائسز کی مکمل اور معیاری ریپئرنگ کو یقینی بناتے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کے اعتماد میں اور بھی اضافہ ہوتا ہے ۔