بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نوکیا 105داعش کا پسندیدہ ترین فون، ایسا کیوں ہے؟ وجہ سامنے آ گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)عسکریت پسند جماعت داعش کے جنگجو نوکیا 105موبائل فون کا استعمال بڑی تعداد میں کرتے ہیں۔گزشتہ ماہ سی اے آر کانفلیکٹ آرمیمنٹ ریسرچ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق کسی بم کو ٹرگر کرنے کیلئے نوکیا 105موبائل فون داعش کے دہشت گردوں کا پسندیدہ موبائل فون ہے۔سی اے آر کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائزے کے مطابق دس ایسے موبائل فونز کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جو داعش کے جنگجو سب سیزیادہ استعمال کرتے ہیں۔ان دس قسم کے موبائل فونز میں نوکیا 105سب سیزیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سی اے آر کے مطابق اس کی بڑی وجہ نوکیا 105کی سپر پائیدار طویل بیٹری لائف ،اور سستا ہونا ہے۔انکا کہنا ہے کہ بغیر کسی ایپلی کیشن اور کیمرے کے یہ فون عراق کے دہشت گردوں کا پسندیدہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد کسی بھی حملے میں دو فون استعمال کرتے ہیں۔ایک بم بنانے کے عمل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا خود کش حملہ آور کے ساتھ رابطے اور دھماکے کیلئے سنگل بھیجنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس فون کے استعمال کی ایک اور بڑی وجہ اس کا طاقتور وائیبریشن سسٹم بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے بڑی تعداد میں نوکیا105کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔وہ اس فون کو کسی بھی طرح سے حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے اس کیلئے انھیں بڑی تعداد میں انھیں خریدنا پڑے یا چوری کرنا پڑے۔واضح رہے نوکیا105کی قیمت 30ڈالر سے بھی کم ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…