منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا اسمارٹ اوون تیار

datetime 12  ستمبر‬‮  2016

سیول(نیوزڈیسک) سام سنگ نے ایسی ایک میشن تیار کی ہے جس کا نام اسمارٹ اوون ہے جسے آپ اپنے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔سام سنگ کا پیش کردہ یہ اسمارٹ اوون انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اسے کچن میں رکھنے کے بعد وائی فائی سے کنیکٹ کریں اور اسمارٹ فون میں موجود اس کی ایپلی کیشن سے اس کا مکمل نظام سنبھالیں۔ ایپلی کیشن کے ذریعے اسے نہ صرف آن آف کیا جا سکتا ہے بلکہ درجہ حرارت کو کم زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے اور اگر غلطی سے اوون چلتا رہ جائے تو یہ باقاعدہ نوٹی فکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر آگاہ بھی کرتا ہے جس کے بعد اسے فون ہی کے ذریعے کہیں بھی رہتے ہوئے بذریعہ انٹرنیٹ بند ہونے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اس اوون کے ہوتے ہوئے کوئی کھانا جل بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ پہلے مطلع کر دیتا ہے۔یہی نہیں اس میں تقسیم ہو کر ایک سے دو اوون بننے کی سہولت بھی موجود ہے۔ مثلا اگر بیک وقت دو کھانوں کو مختلف درجہ حرارت پر گرم کرنا ہو تو ہو تو اس کے اسمارٹ ڈیوائیڈر ڈیزائن کی مدد سے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانے کی خوشبو اور ذائقے کو بھی ایک سے دوسرے حصے میں جانے نہیں دیتا۔ یہ اسمارٹ اوون دو مختلف ڈیزائنوں اور ماڈلز میں دستیاب ہے۔ اس طرح اس اوون کے ہوتے ہوئے خواتین گھر سے نکلنے کے بعد کم از کم اس تشویش میں نہیں رہیں گی کہ کہیں اوون چلتا تو نہیں رہ گیا ۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…