ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

3Gاور 4Gکے دیوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔! حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے موبائل فون کمپنی یوفون سے 3.72 ارب روپے کا معاہدہ کرلیا جس کے تحت بلوچستان کے علاقوں خضدار اور چاغی میں بھی تھری جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام میں منعقدہ تقریب میں یو ایس ایف اور یوفون کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر یو ایس ایف اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے درمیان سمجھوتے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت ٹیلی سینٹرز کا قیام اور ای سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک رسائی پر بھی کام کیا جائے گا۔تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے علاوہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن بھی موجود تھیں جبکہ یو ایس ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) فیصل ستار اور یو فون کے سی ای او رینر راتھ گیبر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’ملک کے پسماندہ علاقوں تک مالیاتی اور تکنیکی خدمات پہنچانا حکومت کی پالیسی ہے، ان پروجیکٹس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے‘۔اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا اور مختلف شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے این ٹی ایس کی جانب سے 30 مقامات ٹیلی کام سینٹرز کے لیے مختص کرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی مدد سے پاکستان کے دور داز کے علاقوں تک ٹیلی کام سروسز پہنچائی جاسکیں گی۔اس موقع پر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے ملک کے دور دراز علاقوں تک تیزی سے تھری جی موبائل براڈبینڈ سروس پہنچائیں گے جس سے پسماندہ علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر لاکھڑا کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ان مں صوبوں سے خضدار میں 3 لاکھ 2 ہزار 48 جبکہ چاغی میں ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اور ان معاہدوں کے تحت 116 نئے موبائل فون ٹاورز بھی نصب کیے جائیں گے۔۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…