لاہور( این این آئی)پاکستا ن میں 16اور 17ستمبر کی رات کو چاند گرہن ہو گا، گرہن رات 9بجکر55منٹ پر شروع ہو کر رات ایک بجکر 54منٹ پر ختم ہو گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 16اور17ستمبر کی رات کو چاند گرہن ہو گا ۔ یہ اس سال کا دوسرااورآخری چاند گرہن ہو گاجو ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا ۔ پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے اور 59منٹوں پر محیط ہو گا ۔ چاند گرہن یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور مغربی بحرالکاہل کے خطوں میں دیکھا جا سکے گا۔