سام سنگ کے پیج پر یہ کام کریں اور پائیں کار سمیت لاکھوں کے انعامات ۔۔ کرنا کیا ہوگا ؟ جانئے

8  ستمبر‬‮  2016

لاہو ر( مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ پاکستان نے گلیکسی J (2016)کسٹمرز کیلئے حیرت انگیزآفر کا اعلان کیا ہے ۔گلیکسی جے سیریز فور جی اسمارٹ فون کی کوئی بھی ڈیوائس کی خریداری پر اب صارفین بے شمار قیمتی انعامات حاصل کرسکیں گے جس میں نئی کار،ڈسکاؤنٹ واؤچر،ٹیلی ویژن،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات شامل ہیں۔یہ آفر گلیکسی جے سیریز فور جی2016اسمارٹ فون میں گلیکسی جے ون،جے تھری ،جے فائیو اور جے سیون کی خریداری کرنے والے صارفین کیلئے ہے۔پاکستان میں جے سیریز فور جی کے کسی بھی اسمارٹ فون کی خریداری پر صارفین اسکریچ کارڈز حاصل کرسکیں گر جس میں ڈھیروں قیمتی انعامات چھپے ہوئے ہیں ،گلیکسی جے سیون فوری جی اور جے فائیو فور جی ڈیوائسز میں مفت 16 جی بی مائیکرو ایس ڈی میموری کارڈ موجود ہے ،انعام جیتنے والے صارف کو محض سام سنگ کے ویب پیج پر اپنی پسندیدہ پراڈکٹ کو لائیک کرنا ہوگا اور اس پراڈکٹ کی خصوصیات کا اندراج کرانا ہوگا جس کے بعد کسی بھی قریبی سام سنگ آؤٹ لیٹ سے انعامات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔گلیکسی جے سیون فور جی ایل ٹی ای ان ایبل ڈیوائس اس سیریز کا ٹاپ ماڈل ہے ،اس کی 5.5انچ کی وسیع اسکرین ایچ ڈی اور Super AMOLED ڈسپلے کے ذریعے زیادہ صاف اور بہترین تصویر دیتی ہے ،اس کا13میگا پکسل کا ریئر اور5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ F1.9لینس اور فلیش کے ساتھ سیلفی اور کم روشنی میں انتہائی بہترین تصویرکو یقینی بناتا ہے ،گلیکسی جے سیون طاقتور (Octa A53, 1.6 GHz) پروسیسر کی مدد سے UI ٹرانزیکشنز اور ملٹی ٹاسکنگ کے عمل کو تیز تر بناتا ہے،اس میں اسمارٹ منیجر کے ساتھ 16 GB روم اور 2 GB ریم موجود ہے ،اس کی 3,300 mAh کی بیٹری الٹرا پاور سیونگ موڈ کے ساتھ گھنٹوں کا بیک اپ فراہم کرتی ہے ،اس کے ایزی موڈ اور اسمارٹ سوئچ ایپ اہم ڈیٹا کی بحفاظت منتقلی کو یقینی بناتے ہیں۔سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J. H. Lee نے پاکستان میں سام سنگ گلیکسی جے سیریز فور جی اسمارٹ فونز کی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری انتہائی کامیاب ترین سیریز ہے اور اس میں ایسے فیچرز شامل کئے گئے ہیں جو کہ اس کی کارکردگی کو تیز تر اور بہترین بناتے ہیں،ہم نے ایسی تخلیقات اپنے صارفین کی طلب کے مطابق تیار کی ہیں تا کہ وہ اپنی سماجی اور پیشہ وارانہ امور سے تفریح اور گیمنگ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں۔۔#/s#

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…