اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی کے جاری لائیو ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس لانچ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے منعقدہ سالانہ ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور سیون پلس لانچ کر دیئےگئےہیں ابتدائی تفصیلات کےمطابق اس سمارٹ فون میں بہتر سٹیریو اسپیکر ، زیادہ ٹاک ٹائم والی بیٹری، بہتر 2جی بی اور 3جی بی ریم ، 16این ایم 10 اے ایپل پروسیسر ، ٹروٹون ڈسپلے ، تھری ڈی ٹچ بٹن ، سنگل لینز کیمرہ اور ڈیول لینز آئی سائیٹ ڈوو کیمرہ جو آئی فون سیون پلس میں شامل کیا گیاہے کے علاوہ پچھلے تمام ماڈلز سے دوگنا میموری، بہتر واٹر رزسٹنس اور دو نئے رنگوں کے انتخاب جن میں ایک گلاسی بلیک بھی شامل ہے آئی فون سیون کو اس وقت تک کے تمام سمارٹ فونز میں ممتاز کر دیا ہے۔
اس ماڈل کی مزید تفصیلات ایونٹ کے اختتام پر جاری کی جائیں گی ۔
آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا ، حیرت انگیز تفصیلات اور فیچرز منظر عام پر
7
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں