ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ہواوے کی جانب سے صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری۔۔۔۔ایسا موبائل فون متعارف کہ خصوصیات جان کر آپ خریدے بغیر رہ نہیں پائیں گے

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ہواوے نے پاکستان میں سب سے زیادہ انتظار کئے جانے والے ہواوےY سیریز کا نیکسٹ اسمارٹ فونY6II متعارف کرادیا ہے اور اب پاکستانی مارکیٹ کے صارفین ہواوے کے اس شاہکاراسمارٹ فون کو حاصل کرسکتے ہیں۔ہواوے Y6II مڈ رینج کا ایک بہترین اسمارٹ فون ہے اور یہ ہواوے Y3IIاور Y5II(بشمول ایل ٹی ای ورژن)کی کامیابی کے بعد متعارف کرایا گیا ہے ،صارفین کی جانب سے ہواوے Y6II کو بطور ایڈوانس ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کے طور پر بے حد سراہا گیا ہے ۔ ہواوے کی یہ روایت رہی ہے کہ متعارف کرائے جانے والے کسی بھی اسمارٹ فون کو توقعات سے کہیں زیادہ پذیرائی حاصل ہوتی ہے اور ہواوے کے اسمارٹ فون نہ صرف صارفین کے مطلوبہ معیار پر پورے اترتے ہیں بلکہ قیمت کے اعتبار سے بھی صارفین کی رسائی میں ہوتے ہیں۔ہواوے Y6II فیشن ایبل ڈیزائن اور اسٹائلش لک سے مزین ہے اور ہواوے کی جانب سے اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی خوبصورتی اس اسمارٹ فون میں بھی دیکھی جاسکتی ہے ،ہواوے Y6IIکی crisscross curved اسے اور بھی شاندار بناتی ہے ،ہواوے Y6II کا 13میگا پکسل کا ریئر کیمرہ F.2 اپر چر اور28ملی میٹر کے وسیع اینگل کے ساتھ اسے فوٹو گرافی کیلئے انتہائی آئیڈیل بناتا ہے ،ہواوے Y6II کا فرنٹ کیمرہ 8میگا پکسل کا حامل ہے جو کہ سیلفی کیلئے انتہائی بہترین ہے جس میں کاسمیٹک موڈ،بیوٹی موشن اور پینو راما سیلفی موڈ بھی موجود ہیں۔ہواوے Y6IIمیں kirin 620 chipset اور 64-bit A 53 اوکٹا کور پروسیسر موجود ہے جو اس اسمارٹ فون کے فنکشن کو انتہائی روانی سے چلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں،ہواوے Y6II میں اسٹوریج کی وسیع گنجائش کیلئے 2GM RAMاور 16GB کی بڑی روم موجود ہے جس کے باعث صارفین اس اسمارٹ فون میں وڈیوز اور گانوں کی وسیع پلے لسٹ رکھ سکتے ہیں،یہ شاندار اسمارٹ فون پاکستا ن بھر میں محض 18,899 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس اسمارٹ فون کی خریداری پر موبی لنک کی جانب سے ایک ماہ کیلئے مفت انٹر نیٹ پیکیج بھی شامل ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…