جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا سرچ انجن متعارف ۔۔۔۔ آپ اس پر انتہائی آسانی کیساتھ کیا سر چ کرسکتے ہیں ؟ ’’ برطانوی اخبار دی گارجین ‘‘ کی زبردست رپورٹ

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آجکل کے دور میں جب پوری دنیا ایک گلوبل ویلیج کی حیثیت اختیار کر چکی ہے تو نت نئی اور زبردست ایجادات نے دنیا کو ایک گائوں کی جگہ اب ایک محلے جیسا بنا دیاہے ۔جہاں پوری دنیا اب ہمیں ہماری مٹھی میں محسوس ہوتی ہے ۔ پہلے ادوار میں جب کسی کو کوئی جواب چاہئے ہوتا تھا تو لوگ دانا لوگوں اور حکما کے پاس جاتے مگر آج جب کسی کو کوئی بھی جواب چاہئے ہو تو ذہن ،میں جو پہلا خیال آتا ہے وہ ہے گوگل، جس پر شاید دنیا کا ہر جواب موجود ہوگا ۔ مگر فلمی دنیا میں کھوئے رہنے والوں کیلئے ایک زبردست خوشخبری ہے جس کے مطابق فن لینڈ کی ایک ٹیکنالوجی ٹیم نے ایک ویب سائٹ تیار کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ’’دنیا کا پہلا تفصیلی مووی سرچ انجن‘‘ ہے اور اس کے ذریعے ہم ایسی فلمز بھی دیکھ سکتے ہیں، جن کا نام ہمیں یاد نہیں رہتا۔ برطانوی اخبار، ’’دی گارجین‘‘ کےمطابق،فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو سے وابستہ ’’والوسا‘‘ نامی گروپ کو whatismymovie.com نامی ویب سائٹ کی تیاری کے لیے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھاری مالی معاونت فراہم کی گئی تھی۔ اس تفصیلی مووی سرچ انجن کے ذریعے طویل ترین الفاظ اور آواز کے ذریعے موویز تلاش کی جا سکتی ہیں۔اس ویب سائٹ کی تیاری میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ جس کی مدد سے آپ جگہ، اشیا اور افراد وغیرہ جیسے ہزاروں تصوارات کی مدد سے رئیل ٹائم ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…