بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

عوام کے دلوں کی دھڑکنیںتیز ۔۔ 7ستمبر کو متعارف کرائے جانے والے آئی فون کے زبردست فیچرز کیسے ہونگے ؟ تفصیلات منظر عام پر

datetime 5  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر سٹار ایپل کا نیا موبائل فون 7ستمبر کو سان فرانسسکو میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ موبائل فون خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ پہلی بار ایپل کی جانب سے تین آئی فونز کو پیش کیا جاسکتا ہے تاہم ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار بھی دو آئی فونز ہی متعارف ہوں گے، ایک 4.7 انچ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا 5.5 انچ اسکرین کا ہوگا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ نئے فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے آئی فون سکس اور سکس ایس جیسا ہی ہوگا۔ ایپل کی جانب سے اس بار کئی نئے رنگ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں ڈیپ بلیو اور اسپیس بلیک قابل ذکر ہیں، جبکہ پہلی بار بیسک ماڈل 16 کی بجائے 32 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوسکتا ہے۔ ایسے بھی سننے میں آیا ہے کہ آئی فون کے بڑے ورژن یعنی پلس یا پرو میں دو لینسز والا کیمرہ ہوسکتا ہے۔ تاہم چھوٹی اسکرین والے آئی فون میں بھی پہلے سے بہتر کیمرہ پیش کیا جائے گا، جس کا لینس پہلے سے بڑا ہوگا۔
اس موبائل فون میں بڑی تبدیلی ہیڈ فون جیک کو ختم کرنا ہے اور ایپل کی جانب سے ممکنہ طور پر اس جگہ کو ایک اضافہ اسپیکر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اس ڈیوائس پر موسیقی سننا چاہیں تو تو بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز استعمال کرنے پڑیں گے۔ ہوم بٹن بھی ری ڈیزائن ہونے کا امکان ہے تاہم اس میں تھری ڈی ٹچ کی ٹیکنالوجی موجود رہے گی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ نئے آئی فون میں پہلے سے طاقتور چپ موجود ہوگی یعنی اے 10۔ انٹیل کی جانب سے بھی آئی فون سیون کے لیے ایک چپ فراہم کی جائے گی جو ایک موڈیم ہوگا تاکہ اسے وائرلیس ایل ٹی ای نیٹ ورکس پر استعمال کیا جاسکے۔ اور ہاں نئے آئی فون کی بیٹری پہلے سے طاقتور ہوگی یعنی پہلے سے بہتر بیٹری لائف۔ ایسے بھی امکانات ہیں کہ نیا آئی فون واٹر ریزیزٹنٹ ہوگا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…