پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

گوگل پر انحصار ختم،پاکستان کی ’’عکس پاکستان ‘‘لانچ کرنے کی تیاریاں

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )خلائی تحقیق کے قومی ادارے ’’سپارکو‘‘اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک عمل سے صوبہ پنجاب میں زراعت ،جنگلات، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ ،معدنیات اور کان کنی سمیت مختلف دیگر شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے 100فیصد درست میپنگ اورجیولاجیکل انفارمیشن مینجمنٹ جی آئی ایس سروے کا ڈیٹا بیس استعمال کرکے محکمانہ کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔اس سلسلے میں ’’سپارکو ‘‘ کا موجودہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ’’PAKSAT-1 ‘‘ استعمال میں لایا جارہا ہے جسے بھاری سالانہ معاوضے پر فرانس کے مصنوعی سیارے سپاٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بات آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی چیئر پرسن سپارکو ڈاکٹر عارفہ لودھی نے اجلا س کو بتایا کہ2018ء میں’’ سپارکو‘‘ کا اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا جائے گا جس سے انٹر نیٹ پر گو گل ارتھ کے ذریعے مختلف نقشہ جات حاصل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ پاکستان کے تمام ادارے ڈیٹا کلیکشن کے سنٹرلائزڈسسٹم کے طور پر اپنے مقامی سرچ انجن’’ عکس پاکستان ‘‘ کو بلا معاوضہ بروئے کار لا سکیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ پنجاب میں فاریسٹ انونٹری کی تیاری اور مختلف محکموں میں جی آئی ایس لیبارٹریز کے قیام سے معتبر ترین ڈیٹا بیس تک رسائی ممکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن صوبائی محکموں میں خلائی ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر درست ترین معلومات کاحصول اہمیت رکھتا ہے ، ان محکموں سے منسلک افسران کو سپارکو میں جیولاجیکل انفارمیشن سسٹم کی جدید اپلیکشن سے متعلق ضروری تربیت فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے گا ۔ان میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش پر مامور ماہرین ،فاریسٹ میپنگ ، فلڈمیپنگ ، زمین کی پیداواری صلاحیت کا اندازہ لگانے اور کراپ رپورٹنگ سے منسلک ماہرین ، کرائم میپنگ، ماہرین ماحولیات، ہیلتھ مینجمنٹ اوردریاؤں کی گزر گاہوں میں ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کے شعبوں میں تعینات افسران شامل ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ، پنجاب اربن یونٹ ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ماحولیات اور ٹاؤن پلاننگ کے صوبائی سربراہو ں اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…