پرفیوم اصل ہے یانقلی ،اب باآسانی پتاچلایاجاسکتاہے

4  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پرفیوم لگاناہرآدمی کوپسند ہے کیونکہ اس سے شخصیت میں ایک نکھارآتاہے اورخاص کرگرمیوں میں پرفیوم کااستعمال بڑھ جاتاہے لیکن اصلی اورنقلی پرفیوم میں فرق کرنابھی اب مشکل نہیں رہا 9مختلف طریقوں کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔بعض اوقات ہم پرفیوم خریدتے وقت دکاندار سے اس کی قیمت میں کمی کیلئے بحث کرتے ہیں او ر تھوڑی بہت ڈسکاؤنٹ پر بے حد خوشی سے پرفیوم خرید لیتے ہیں مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کوئی بھی برینڈ اپنی ٹیگ کردہ قیمت میں ایک روپیہ بھی کمی نہیں کرتا ۔ دراصل یہاں سے ہی پرفیوم کے اصل یا نقل ہونے کا پتہ چل جاتا ہے مگر عموماُُ لوگ قیمت میں کمی کو پرفیوم کی کوالٹی سے تشبیہ نہیں دیتے ۔ یاد رکھیے اگر اپکو دکاندرا پرفیوم کی ٹیگ پرائس میں ذرا سا بھی ڈسکاؤنٹ دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ پرفیوم کی کوالٹی میں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے اور ایسی ڈیل سے بیوقوف بننے سے بہتر ہے کہ آپ پرفیوم خریدتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ اپنے لیے اصلی پرفیوم خرید سکیں ۔

پرفیوم کارنگ
یاد رکھیں کے اصلی پرفیوم کا رنگ مدہم ہو گا نہ کہ تیز اور بھڑکیلا جبکہ نقلی پرفیوم میں کئی قسم کے اجزاءشامل ہونگے جس کی وجہ سے پرفیوم کا رنگ تیز اور گہرا نظر آتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کی فنشنگ
نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہو گی ، اس کی فنشنگ ناہموار ہو گی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے پیندہ کی شکل بھی عجیب ہو گی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوز ل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہو گا ۔
سیریل نمبر
صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فوراُُ سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے۔

پلاسٹک کی ریپنگ
ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپر نگ چیک کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپکا پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔
ڈبے کے اندرکی پیکنگ
یاد رکھیں کے اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔
پرفیوم کی بوتل کاڈھن
بوتل پر موجود لاگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے کیونکہ اگر یہ لاگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا۔

خریدار ی سے پہلے چیک کرلیں
عموماُُ لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپکو پرفیوم کے رنگ اورکمپنی کی پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جا تا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے۔ لہذٰا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں۔

پرفیوم کی آن لائن خریداری
کسی بھی پروڈکٹ کی آن لائن خریداری میں آپکے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اس طرح نہ تو آپ پرفیوم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی خوشبو کا معائنہ کر سکتے ہیں تو کبھی بھی پرفیوم کی آن لائن خریداری نہ کریں بلکہ پرفیوم خریدنے کیلئے خود جائیں اور اچھی طرح چیک کر کے خریدیں۔

قیمت کا فرق
اصل پرفیوم برانڈ کبھی بھی اپنی قیمت میں ڈسکاؤنٹ نہیں دیتے بلکہ یہ کام صرف جعلی پرفیوم بیچنے والی کمپنیاں ہی اپنے صارفین کیساتھ کرتی ہیں جس کا مقصد قیمت کم کر کے غلط اور جعلی چیز فروخت کرنا ہوتا ہے



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…