اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائیٹ فیس بک نے اسنیپ چیٹ کا ایک اور فیچر چرا لیا ہے اپنی ذیلی ایپ انسٹا گرام میںسٹوری فیچر متعارف کروانے کے بعد جو کہ اسنیپ چیٹ کا بنیادی فیچر ہے اب فیس بک نے اپنے میسنجر میں بھی ایک اسنیب چیٹ کا ایک اور فیچر انسٹنٹ ویڈیو شامل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے دوسری بہترین ویب سائیٹس اور کمپنیوں کے فیچرز کو چرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔فیس بک نے پچھلے سال متعارف کروائے جانے والے ویڈیو کال کے فیچر کے کم استعمال کا سدباب کرتے ہوئے سنیپ چیٹ کا ایک فیچر انسٹنٹ ویڈیو اپنے میسنچر ایپ میں متعارف کروا دیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے اس نئے فیچر کے مطابق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور ائی او ایس میسنجر کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد میسجنگ ونڈو میں ویڈیو کے آئیکون پر ٹیپ کرنا ہو گا جس کے بعد بغیر آواز کے آپ کی لائیو ویڈیو آپ کے دوست کو شیئر ہونا شروع ہو جائے گی ۔ اور یہ ویڈیو آپ کی چیٹ کے ساتھ اوپر فلوٹ کرتی رہے گی ۔ لیکن اگر آپ اس کی آڈیو کو آن کرنا چاہیں تو بھی آپ ایسا کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ اپنی ویڈیو بھی دوست کے ساتھ جوابی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیس بک ایک الگ ویڈیو ایپ کے ساتھ ساتھ کئی نئے فیچر ز بھی متعارف کروا چکی ہے ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اپنے آپ کو سب سے آگے رکھنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتی چلی آرہی ہے۔ فیس بک کے صارفین میں ایک بہت بڑی تعداد سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں لہذا یہ فیچر ان صارفین کو متوجہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اس سے قبل فیس بک سنیپ چیٹ کی طرز پر کیمرہ کے مختلف فلٹرز بھی متعارف کروا چکی ہے ۔ فیس بک کے ان اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ سنیپ چیٹ کو اپنا حریف سمجھتے ہوئے اپنا خطرہ سمجھ رہی ہے ۔ فیس بک کی جانب سے 2013 میں سنیپ چیٹ کو خریدنے کی کوشش بھی کی گئی تھی جو ناکام ہوئی جس کے بعد سے فیس بک اسنیپ چیٹ کے فیچرز کو اپنی ایپس میں متعارف کروا کر اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے دوسری جانب گزشتہ تین برس میں اسنیپ چیٹ نے بھی تیزی سے ترقی کرتے ہوئے فیس بک کے مقابلےمیں بے حد مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔
فیس بک شائقین کے لئے خوشخبری، زبردست فیچر متعارف کروا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































