لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ہواوے فلیگ شپ اسمارٹ فون پی نائن نے یورپین امیج اینڈ ساؤنڈ ایسوسی ایشن EISAمیں ججز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے یورپین کنزیومر اسمارٹ فون ایوارڈ2016-17حاصل کرلیا ہے ۔ہواوے پی نائن جامع کیمرے اور غیر معمولی خصوصیات کے باعث ٹیکنالوجی سے متعلق تنقید نگاروں میں بھرپور توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ہواوے پی نائن کا منفرد ڈیزائن اور زبردست ڈیوئل کیمرہ پروفیشنل فوٹو گرافی کیلئے آئیڈیل ہے ،ہواوے نے اس کٹیگری میں مسلسل چوتھے برس یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ہواوے پی نائن نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نیا رجحان متعارف کرایا ہے اور اعلیٰ فوٹو گرافی کی صلاحیت کے ساتھ یہ ایک روایتی اسمارٹ فون گیجٹ سے بڑھکر ہے ،ہواوے نے پی نائن میں کیمرہ کے معروف برانڈ -Leica کے ساتھ اشتراک کیا ہے ،ہواوے پی نائن کا ڈیوئل لینس -Leicaکیمرہ فوٹو گرافی کے دوران مونو کلرڈ(بلیک اینڈ وائٹ) کے استعمال کو یقینی بناتا ہے اور اس کے دونوں لینس ایک ساتھ کام کرکے تصویر کے معیار کو اور زیادہ بہتر بناتے ہیں،بعض پروفیشنل فوٹو گرافر کی جانب سے بھی کام کے دوران ہواوے پی نائن کیمرے کا استعمال دیکھا گیا ہے ۔
ہواوے پی نائن میں زبردست کیمرے کے ساتھ ساتھ 5.2انچ کی وسیع IPS-NEO, مکمل ایچ ڈی اسکرین ہے جو بہترین ڈسپلے فراہم کرتی ہے ، ہواوے پی نائن میں انٹرنیٹ اسٹوریج کی وسیع گنجائش کے ساتھ ساتھ Octa-core Hisilicon Kirin 955 chipset بھی موجود ہے ،ہواوے پی نائن دو ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا،ہائی ورژن میں 4GB RAM اور 64GB ROM, ہے جبکہ اسٹینڈرڈ میں 3GB RAM اور 32GB ROMموجود ہے،تاہم پاکستانی مارکیٹ میں صرف اسٹینڈرڈ ورژن ہی دستیاب ہے ۔ہواوے پی نائن نے پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ عالمی طور پر ہواوے پی نائن کی ریکارڈساڑھے چار ارب کی تعداد میں شپمنٹ کی گئی ہیں،ہواوے پی نائن کی کامیابی نے مارکیٹ میں ہواوے کے برانڈ کو اور زیادہ تقویت دی ہے جبکہ ہواوے پر صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے ۔
ہواوے کمپنی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں