لاہور ( این این آئی)سام سنگ الیکٹرانکس نےTizen operating system. پر چلنے والے نئے اسمارٹ فون Z2, کی لانچنگ کے سلسلے میں 18اگست2016سے یونٹی ڈیولپرز کیلئے Tizen App Challenge چیلنج کا اعلان کیا ہے ۔اس چیلنج میں یونٹی بیسڈ گیمز بنانے والے ایسے ڈیولپرز حصہ لینے کے اہل ہیں جن کے بنائے ہوئے گیمز10ہزار سے زائد کی تعداد میں انسٹال کئے جاچکے ہوں۔یہ مقابلہ18اگست سے21 نومبر تک جاری رہے گا جس میں شرکت کرنے والے مجموعی طور پر 1لاکھ85ہزار امریکی ڈالرز مالیت کے انعامات حاصل کرسکیں گے،مقابلے میں پہلی50ایپس کی Tizen Store. پر فروخت شروع ہونے پرتین تین ہزار امریکی ڈالرز کیا نعام کی حقدار ٹھہریں گی جبکہ مقابلے کے دوران تین سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والی ایپس کو بالترتیب 20ہزار،10ہزار اور5ہزار ڈالرز کے انعامات دیئے جائینگے۔یہ چیلنج دومراحل پر مشتمل ہوگا اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو یہ دونوں مراحل طے کرنا ہونگے،پہلے مرحلے میں شرکت کنندہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس کی گیم یونٹی پر بنائی ہوئی ہے اور گوگل پلے یا ایپل پلے اسٹور پر 10ہزار سے زائد کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے ،پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سام سنگ کی جانب سے تصدیقی ای میل کی جائیگی جس کے بعد شرکت کنندہ اپنی ایپ پورٹ کرنے اور Tizen Store. پر رجسٹر کرنے کے اہل ہونگے،دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئے شررکت کنندہ کو اپنی وہ منفرد کانٹینٹ آئی ڈی جمع کرانی ہوگی جو کہ اسے اپنی ایپ کے Tizen Store.پر رجسٹریشن کے بعد دی گئی ہوگی۔
سام سنگ کے دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔جدید ٹیکنالوجی کا حامل زبردست فون متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ لاکھوں ڈالر ز کے انعامات کا بھی اعلان کر دیا ۔۔۔ تفصیلات جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان















































