اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیس بڑھانے کیلئے بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی کوئی ایپ یافائل ڈیلیٹ کرنی پڑتی ہے لیکن آئندہ آپ کو ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔سب سے پہلے آپ کی ڈیوائس پر باقی رہ جانے والی سپیس چیک کرلیں۔اس کا طریقہ یہ ہے۔سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں ،اس کے بعد جنرل ، اس کے بعد سٹوریج اینڈ آئی کلاﺅڈ یوزایج۔اس کے بعد آئی ٹیونز سٹور کے موویز سیکشن میں جائیں۔وہاں سے بڑی فائل کو Rent کریں۔اس کے بعد آپ کے سامنے ایک نوٹیفکیشن آئے گا جس میں آپ سے مناسب سپیس نہ ہونے کے باعث OKیا Settingsکی چوائس پوچھی جائے گی۔آپ سیٹنگ پر کلک کرکے اپنی دستیاب سٹوریج چیک کرلیں۔آپ دیکھیں گے کہ اس میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔اس میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے آئی فون نے خودبخود ہی فالتو فائلیں جیسا کہ کوکیز ،ہسٹریز گاور آپ کی ایپلی کیشنز سے دوسرا غیرضروری مواد فلم کیلئے سپیس بنانے کیلئے خود بخود ڈیلیٹ کردیاہے۔