جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیری پوٹر سیریز کاجادو اب اصل میں، ماہرین نے حیرت انگیز ایجاد پر کام شروع کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان کی ایک ریلوے کمپنی 2018 میں اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ ایک نئی قسم کی تیز رفتار ٹرینوں کو متعارف کرکے منانا چاہتی ہے جو پس منظر میں گم ہوجاتی ہے۔جاپانی کمپنی سیبو ریلوے ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے، سیاحت اور جائیدادوں کا کاروبار کرتی ہے۔اب وہ ایسی ٹرینیں متعارف کرانے والی ہے جو گرگٹ کی طرح کسی بھی ماحول کا حصہ بن جاتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ نظروں سے اوجھل نظر آتی ہیں۔معروف جاپانی آرکیٹیکٹ Kazuyo Sejimaکو اس ٹرین کے ڈیزائن کے لیے منتخب کیا گیا جو اپنے پرانے منصوبوں میں صاف، روشن سطح کو استعمال کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں جن میں گلاس، ماربل یا میٹل وغیرہ قابل ذکر ہیں۔آرکیٹیکٹ کے مطابق ٹوکیو سے Chichibu کے پہاڑوں تک کے سفر کے دوران میں نے سوچا کہ زیادہ اچھا یہ رہے گا کہ ٹرین یہاں کے متنوع مناظر میں مدغم ہوجائے۔اس نئی ٹرین ریڈر ایرو کا بیرونی حصہ نیم شفاف اور شیشوں پر مشتمل سطح پر مبنی ہے اور آرکیٹکٹ کا دعوی ہے کہ ایسی ٹرین لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، جس کے دوران مسافر خود کو بہت زیادہ پرسکون محسوس کریں گے۔ابھی ڈیزائن تک محدود اس ٹرین کو ہٹاچی لمیٹڈ تیار کرے گی اور یہی کمپنی اس سے پہلے جاپان کی 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ٹرینیں بھی تیار کرچکی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…