جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلیک بیری ایک بار پھر میدان میں، دو نئے سیٹ متعارف کرا دیے

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بلیک بیری کے چیف ایگزیکٹیو جان شین کا کہنا ہے کہ بلیک بیری اس سال درمیانی رینج کے دو اینڈرائڈ ہینڈ سیٹ متعارف کرائے گا۔ان میں سے ایک’ کی بورڈ‘ کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے میں ٹچ سکرین ہوگی۔
بلیک بیری اپنے سسٹم بی بی 10 کے لیے ہینڈ سیٹ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تاہم موجودہ آلات میں جدت کرتا رہے گا۔گذشتہ تین ماہ میں بلیک بیری کی فروخت میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ شین کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا اینڈرائڈ ’دا پرِو‘ خاصا مہنگا تھا۔اگر بلیک بری کو ہارڈویئر بزنس میں رہنا ہے تو مناسن قیمت پر نئے ہینڈ سیٹ پیش کرنے کا خیال دانشمندی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایک ویب سائٹ ’دی نیشنل‘ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگا فون مارکیٹ میں لانے کا خیال شاید ایک دانشمندانہ قدم نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ کئی گاہکوں نے ان سے کہا کہ وہ یہ فون خریدنا تو چاہتے ہیں لیکن سات سو ڈالر کی قیمت کچھ زیادہ ہے۔
اس سے پہلے شین نے کمپنی کی خراب کارکردگی کے لیے موبائل نیٹ ورک کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔گذشتہ ماہ فیس بک اور ان کی وٹس ایپ میسجنگ سروس نے بلیک بیری کے لیے موبائل ایپلیکیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ وہ بلیک بیری ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔بلیک بیری کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کمپنی کو بہت مایوسی ہوئی تھی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بلیک بیری کو ہارڈویئر بزنس میں رہنا ہے تو مناسب قیمت پر نئے ہینڈ سیٹ پیش کرنے کا خیال دانشمندی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…