لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق وزیر ریلوے محکمے کے شاندار ماضی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں لیکن دوسری جانب اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہی نہیں کیا جاسکا، نتیجہ یہ کہ انٹر نیٹ سے پاکستان ریلوے کا نام ہی مٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ تو موجود ہے لیکن اپ ڈیٹ کرنے والا شاید کوئی نہیں۔ پاک ریل ڈاٹ کام کے ذریعے مسافروں کو بروقت معلومات کی فراہمی کے لئے لانچ کیا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ اس کا عملہ بھی اس اہم ترین سرکاری محکمے کے دیگر شعبوں کی طرح اپنا کام بھول چکا ہے۔صورتحال اس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ اب پاک ریل ڈاٹ کام کی ڈومین تک غیر فعال ہوچکی ہے،اگر آپ پاک ریل ڈاٹ کام پر جانا چاہیں تو انٹر نیٹ براؤزر آپ کو کسی اور ہی لنک پر لے جائے گا۔یاد رکھے کہ ویب سائٹ ڈومین کو غیر فعال ہونے کے ایک ماہ بعد تک بھی اس کا نام برقرار رکھا جاتا ہے جس کے بعد ہی اسے دوبارہ ویب سائٹس کے لئے دستیاب ناموں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔آن لائن ٹکٹنگ کی سہولت پر لاکھوں روپے خرچ کرنے والی ریلوے انتظامیہ کو ڈومین ری ایکٹو کرانے کی فیس صرف ایک ہزار روپے ادا کرنا پڑے گی۔
اب ریلوے انتظامیہ اگر آٹھ سال پرانی اپنی ویب سائٹ سے محروم نہیں ہونا چاہتی تو اس کے پاس محض چند ہی روز باقی بچے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب حکومت تمام محکموں کو انٹر نیٹ سے منسلک کرکے آن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے کررہی ہے، اہم ترین محکمے کی ویب سائٹ کی ممکنہ بندش انتہائی افسوسناک ہے۔بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرنے کی دعویدار ریلوے انتظامیہ کو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں ہی ای ٹکٹنگ کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور روزانہ لاکھوں ، کروڑوں افراد انٹر نیٹ کے ذریعے ہی بکنگ کرواتے ہیں۔
آج کل اگر آپ پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ کو گوگل پر سرچ کریں گے تو جا نتے ہیں کہ نتیجہ کیا نکلے گا ؟ جان کر آپ کو افسوس ہوگا
30
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں