اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہو سکتا کہ آپ یہ بات پسند نہ کریں مگر اب فیس بک اور واٹس ایپ ایک بڑی تبدیلی کرنے جا رہے ہیں

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا جوں جوں آگے بڑھتی جا رہی ہے ویسے ویسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت آتی جا رہی ہے ۔ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ میں متنازع نئی شرائط یعنی ڈیٹا فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو اشتہارات دکھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے ساتھ واٹس ایپ بلاگ میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا جو متنازع شرائط کے باعث دب گیا۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہارات اسپام نہیں ہوں گے بلکہ کاروباری ادارے لوگوں کے ساتھ رابطہ کریں گے،اس سے قبل گزشتہ روز واٹس ایپ نے ایک بہت بڑی تبدیلی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرسکے گی۔جیسا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ فیس بک نے 2014 میں خرید لی تھی تاہم اب تک اس کے صارفین اپنی معلومات یا چیزیں فیس بک پر شیئر نہیں کرسکتے تھے۔جنوری میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فیس بک اور واٹس ایپ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے کام ہورہا ہے اور اب آپ پسند کریں یا نہ کریں مگر اس کا اطلاق شروع ہوگیا ہے۔پرائیویسی ایڈووکیٹس نے دنیا کی دو مقبول ترین سوشل نیٹ ورکس کے درمیان ڈیٹا کی شیئرنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کو شیئر کرنے آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے نئے فیچرز کی آزمائش کے لیے ضروری ہے جس کے تحت اب میسنجر کے صارفین کو اشتہارات کا سامنا بھی ہوگا۔اس حوالے سے واٹس ایپ اپنی شرائط میں اب فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، آن لائن اسٹیٹس، اسٹیٹس میسج، لاسٹ سین اسٹیٹس اور ریسپٹس وغیرہ کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کو شامل کرنے والی ہے۔تاہم واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کے دوستوں سے پیغامات اور ان میں موجود مواد وغیرہ کو شیئر ہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے جسے فیس بک نے کچھ سال پہلے 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا مگر مارک زکربرگ کو اب تک اس سے کوئی آمدنی نہیں ہورہی۔ویسے تو واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا کسی حکومت کو بھی فراہم نہیں کرتی یا رسائی نہیں دیتی مگر اس تبدیلی کے بعد خدشہ ہے کہ حکومتوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم نہ کیا جانے لگے۔
واٹس ایپ نے صارفین کو اس سے بچنے کے لیے دو آپشنز بھی دیئے ہیں۔
جب آپ کو نئی ٹرمز آف سروسز کا نوٹیفکیشن موصول ہو تو سب سے پہلے ‘ریڈ’ کے بٹن پر کلک کرکے مکمل دستاویز کا جائزہ لیں اور نیچے اسکرول کریں جہاں ایک چیک باکس نظر آئے جس کے نیچے لکھا ہوگا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کی انفارمیشن فیس بک کے ساتھ شیئر کریں، اسے ان چیک کرکے ایگری پر کلک کریں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…