اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگر آپ فارغ ہیں اور اپنا وقت اچھا گزارنا چاہتے ہیں تو گوگل آپ کیلئے لایا ہے زبردست فیچر

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیٹ کی بات ہو تو ذہن میں جو پہلانام آتا ہے وہ ہے گوگل اور کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔گوگل کی جانب سے اکثر اپنے سرچ انجن کے لیے چند دلچسپ مگر خفیہ فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور ان میں ہی چند گیمز بھی شامل ہیں۔جی ہاں انٹرنیٹ پر وقت گزاری کرنے کے لیے آپ گوگل پر 2 گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان میں سے ایک سولیٹئیر اور دوسری ٹک ٹیک ٹوئی ہے مگر ان کو تلاش کیسے کیا جائے؟تو اس کا حل بہت آسان ہے گوگل سرچ باکس پر ‘ solitaire ‘ ٹائپ کریں اور انٹر کردیں، یہ گیم سرچ رزلٹس پر سامنے آجائے گی، جس پر کلک کرنے سے اسمارٹ فون پر اس کا فل اسکرین ورڑن کھل جائے گا جبکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی اسسے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔گیم کتنی مشکل ہو اس کا تعین بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے جبکہ بنیادی سیٹنگز جیسے سا?نڈ بند کرنا، آخری موو کو انڈو کرنا یا گیم ری سیٹ کرنا بھی سامنے ہی ہوتا ہے۔اسی طرح ٹک ٹیک ٹوئی گیم کو کھیلنے کا بھی یہی طریقہ کار ہے جس کو ایزی، میڈیم یا امپاسبل موڈ پر کھیلا جاسکتا ہے۔اسمارٹ فون پر یہ گیمز گوگل ایپ میں کھیلی جاسکتی ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ کر کروم براؤزر پر۔گوگل اکثر ایسی دلچسپ ٹرکس اپنے صارفین کے لیے پیش کرتا رہتا ہے۔اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…