جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’فیس بک صارفین کیلئے بڑی خبر‘‘چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی ۔۔۔!

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک صارفین کیلئے شاید یہ بات نئی ہو مگر قارئین ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ فیس بک نے اپنی ایپ کے نیوزفیڈ پر چوکور کی بجائے ورٹیکل یا عمودی ویڈیوز کو پیش کرنا شروع کردیا ہے۔یعنی اب فیس بک ویڈیوز کو کراپ کرکے چوکور نہیں کررہی ہے اور یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے کی جارہی ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد ویڈیو کا سائز 1:1 کی بجائے 2:3 ہوجائے گا۔فیس بک کے ایک ترجمان نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ فیس بک پر اس طرح کے تجربات سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے نیوز فیڈ پر ورٹیکل ویڈیو کو پیش کرنا شروع کردیا ہے۔اسنیپ چیٹ اور پیری اسکوپ جیسی ایپس کی بدولت بیشتر افراد اس فارمیٹ کی ویڈیوز سے واقف ہیں اور فیس بک کے خیال میں اس طرح کی ویڈیوز 9 گنا زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔اگر تو آپ کی ایپ میں یہ تبدیلی نہیں آئی تو فکر مند مت ہو آنے والے چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین اس فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔اور ہاں اس طرح کی ویڈیو اسکرین پر اتنی بڑی ضرور ہوگی کہ آپ کو فل اسکرین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…