جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عوام کیلئے زبردست خبر, سام سنگ نے انتہائی قیمتی فون سستے داموں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کی جانب سے اپنے مہنگے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کو سستی قیمت پر فروخت کرنے کے ایک نئے پروگرام کو شروع کیا جارہا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اپنے مہنگے مگر استعمال شدہ فونز کو فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ سال سے شروع ہوگا۔ سام سنگ کے ذرائع کے مطابق ” اس پروگرام کے تحت امریکا اور جنوبی کوریا جیسی مارکیٹوں میں اپ گریڈ پروگرامز کے تحت واپس کیے جانے والے فونز کو دیگر ممالک کے صارفین کو کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا”۔سام سنگ کی جانب سے مختلف مارکیٹس میں ہر سال ایک اسکیم کے تحت فون اپ گریڈ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور صارفین اپنے فونز دیکر نئے آنے والی ڈیوائس کو کچھ روپے اضافی دیکر خرید لیتے ہیں۔
تاہم بھی یہ واضح نہیں کہ ان استعمال شدہ فونز پر کتنی رعایت دی جائے گی اور کن ممالک کے صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ تاہم پاکستان جیسے ممالک کے صارفین کے لیے یہ پروگرام کافی فائدہ مند ہے جو ابھی گلیکسی ایس سیون اور گلیکسی نوٹ سیون جیسے بہترین اسمارٹ فونز کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے جو 800 سے 900 ڈالرز کے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے اپنے فلیگ شپ فونز کو دوبارہ فروخت کرنا انڈیا اور پاکستان جیسی مارکیٹوں میں آگے رکھنے میں مدد دے گا، جہاں ایک اوسط اسمارٹ فون کی قیمت 70 ڈالرز ہے۔ یقیناً صارفین بھی گلیکسی ایس سیریز اور نوٹ سیریز کو دیگر کمپنیوں کے مقابلے پر ترجیح دے کر کم قیمت پر خریدنا زیادہ پسند کریں گے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…